کرینہ - سیف کے دوسرے صاحبزادے کی تصویر ہوگئی وائرل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-07-2021
تصویر ہوئی وائرل
تصویر ہوئی وائرل

 

 

بالی وڈ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے صاحبزادے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہئ تاہم اداکارہ اور ان کے خاندان کی جانب سےاب تک اس تصویر کی کو ئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

 انسٹاگرام پر کرینہ کپور کےمداحوں کی جانب سے فین پیج پردو تصاویر پوسٹ کی گئیں جس میں ایک طرف سیف اور کرینہ کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی تصویر جبکہ دوسری تصویر مبینہ طور پر ان کے دوسرے بیٹے ’جے‘ کی تصویر ہے۔

 کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال فرور ی میں ہوئی تھی اور ان کی کوئی واضح تصویر اب تک اداکارہ کی جانب سے شیئر نہیں کی گئی جبکہ ان کے نام سے متعلق بھی بہت سی پیشگوئیاں کی جارہی تھیں ۔

آخر کار رواں ماہ کرینہ کے والد رندھیر کپور کی جانب سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام 'جے' ہونے کی تصدیق کی تھی۔