کرن جوہر جلد کریں گے ایک نئی اسٹار کو لانچ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
 شنایا کپور اور   کرن جوہر
شنایا کپور اور کرن جوہر

 

 

ممبئی

کرن جوہر بالی وڈ کے سرکردہ ہدایت کار ہیں۔ انڈسٹری کو متعدد اداکاروں اور اداکاراؤں سے روبرو کرانے والے اس مایہ ناز فن کار نے 2021 کو فلموں کے اعتبار سے دل چسپ بنانے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ کورونا کی عالمی وبا نے جہاں اجتماعی زندگی کے دوسرے شعبوں کو بری طرح متاثر کیا وہیں اس نے بالی وڈ کی بھی کمر توڑ دی ۔ طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سارے نوجوان بالی وڈ میں قدم رکھنے میں ناکام رہے ۔

لیکن کرن جوہر کی کوشش سے ایک اداکارہ فلموں میں انٹری کا خواب پورا ہوتے دیکھ رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور ایسی ہی خوش نصیب اسٹار بننے جا رہی ہیں جنہیں کرن جوہر اپنی فلم میں لانچ کریں گے ۔

اس بات کا انکشاف شنایا کپور نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ کرن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سال جولائی سے اپنے بالی ووڈ پروجیکٹ کی شوٹنگ شروع کریں گی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)