کنگنا کروڑوں کی مالکن ، آکسیجن خرید کر لوگوں کو بانٹیں: راکھی ساونت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-04-2021
 کنگنا رناوت راکھی ساونت کے نشانے پر
کنگنا رناوت راکھی ساونت کے نشانے پر

 

 

 ممبئی

ہندوستانی اداکارآؤں کی باہمی چپقلش کوئی نئی بات نہیں ہے- اس بار ایک نیے تنازعہ میں راکھی ساونت نے اداکارہ کنگنا رناوت کو طنز کا نشانہ بنایا ہے اور ساتھ ساتھ انہیں مشورہ بھی دے ڈالا ۔

راکھی کی وائرل ہورہی ایک ویڈیو میں وہ فوٹوگرافرز سے گفتگو کے دوران منفرد انداز میں یہ باتیں کہتی نظر آتی ہیں جس کے سبب ایک بار پھر وہ خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں راکھی نے فوٹو گرافر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کورونا کو جوان ہونے نہیں دوں گی،آپ لوگ کورونا کو پالو مت، اسے جوان مت ہونے دو ، کورونا ابھی بچہ ہے۔ اداکارہ کی ویڈیو میں انہیں فوٹوگرافرز کو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی نے ہاتھ جوڑ کر مداحوں سے درخواست کی کہ ملک میں شمشان گھاٹ میں مردے جلانے کے لیے جگہ نہیں ہے، برائے مہربانی ماسک پہنو اور خود کو بچاؤ۔

راکھی نے کنگنا رناوت کےآکسیجن سے متعلق بیان پر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کنگنا جی آپ دیش کی سیوا کریں، آپ کے پاس کروڑوں روپے ہیں، تھوڑا آکسیجن خریدیں اور لوگوں میں بانٹیں کیوں کہ ہم بھی یہی کررہے ہیں۔