جھارکھنڈکی سیاست میں کنگنا رناوت کےگالوں کی چرچاکیوں؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جھارکھنڈکی سیاست میں کنگنا رناوت کےگالوں کی چرچاکیوں؟
جھارکھنڈکی سیاست میں کنگنا رناوت کےگالوں کی چرچاکیوں؟

 

 

رانچی: جھارکھنڈ کے ایک ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری نے وعدہ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار اور ملائم سڑکیں بنوائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عرفان انصاری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ’جامتاڑا میں 14 عالمی معیار کی سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی۔‘

ایم ایل اے نے کہا کہ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ سڑکیں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔‘

کانگریس ایم ایل اے ڈاکٹر عرفان انصاری یہ وعدہ کرکے تنازعہ میں آگئے ہیں کہ جھارکھنڈ کے جامتاڑا یعنی ان کے حلقے کی سڑکیں اداکار کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا نے اچھی سڑکیں بنانے کیلئے اداکارہ کترینہ کیف کے رخساروں کی مثال دی تھی۔

راجیندرا سنگھ عوام سے خطاب کررہے تھے جس کےدوران عوام نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔

عوام کے اس مطالبے پر وزیر نے وہاں موجود محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔

راجستھان کے وزیر کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس بیان کو ’نامناسب‘ قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی۔ (ایجنسی)