کمال آر خان: ملک ہمیشہ کیلئےچھوڑنے کا پیغام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
دشمنی مہنگی پڑ رہی ہے
دشمنی مہنگی پڑ رہی ہے

 

 

 ممبئی: سلومیاں کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے والے کمال آر خان نے ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کمال آر خان نے کہا کہ مجھے بالی وڈ والے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، ایم ایف حسین کی طرح ملک سے ہمیشہ کے لیے چلا جاؤں گا کیونکہ کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔ کےآرکے نے کہا کہ میں نے فلموں کےریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بالی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جاسکتا ہے، ایک بارملک سے چلاگیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا۔

 

کمال آر خان نے کہا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے ورنہ میرے پاس بالی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کرسکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ملک سے چلے جانے سے بالی وڈوالے پچھتائیں گے، پھر کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔

 

 خیال رہے کہ فلم ’رادھے‘ کا منفی ریویو کرنے پر اداکار سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھاہے تب سے دونوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

 گلوکار میکا سنگھ بھی سلمان خان کی سپورٹ میں میدان میں ہیں۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا عنوان ’کےآرکے کتا‘ ہے۔ اس کے بعد گلوکار اور فلمی ناقد کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میکا سنگھ نے کےآرکے کو ’گدھا ‘ اور ’چوہا‘ کہا جب کہ فلمی ناقد نے جواب میں میکا سنگھ کو ’احمق گلوکار‘ کہہ ڈالا۔ اس متعلق ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ نائیجیریئن حکومت کی جانب سے پابندی پر تشویش ہے تاہم مزید معلومات ملنے پرلوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔