کمال خان نے سلمان خان کے سامنے ڈال دئیے ہتھیار؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
یہ کیا ہوگیا ۔۔۔
یہ کیا ہوگیا ۔۔۔

 

 

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار، پروڈیوسر، رائٹر اور خود ساختہ نقاد کمال رشید خان نے بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کے خلاف اپنی لفظی جنگ کو بند کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ کمال خان نے اب بے انتہا بد زبانی کے بعد یو ٹرن لیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں اور کہا ہے کہ میں آپکا دل دکھانا نہیں چاہتا۔

یاد رہے کہ کمال رشید خان عرف کے آر کے، کے خلاف سلمان خان نے گزشتہ ماہ ہتک عزت اور بہتان ترازی کا کیس داخل کیا تھا۔

اب کمال رشید خان نے اپنے یو ٹیوب چینل سے ایسی تمام ویڈیوز ہٹادی ہیں جن کا تعلق سلمان خان سے ہے۔ اس سے قبل کے آر کے نے اعلان کیا تھا کہ چاہے سلمان خان ان کے پیر پکڑ کر بھی انہیں ایسا کرنے سے منع کرینگے تو وہ پھر بھی انکی فلموں پر تجزیہ و تبصرہ سے باز نہیں آئیں گے اور یہ عمل جاری رکھیں گے۔

لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انھوں نے اس حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے۔ اپنے ایک نئے ٹوئٹ میں کے آر کے نے کہا ہے کہ وہ رضا کارانہ طور پر اپنے یوٹیوب چینل سے سلمان کی تمام فلمیں ڈیلیٹ کررہے ہیں، کیونکہ وہ سلمان خان کو تکلیف دینا نہیں چاہتے۔