چمک دمک کی دنیا کو اوداع کہنا آسان نہیں تھا۔ ثنا خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2021
ایک آزمائش ۔ایک امتحان
ایک آزمائش ۔ایک امتحان

 

 

ہندوستان میں بالی ووڈ کی ادکارہ ثنا خان کے پہلے بھی خبروں میں تھیں اوراب بھی خبروں میں ہیں۔ پہلے فلمی زندگی کے سبب تنازعات میں گھری رہتی تھیں اب ذاتی زندگی کے سبب دلچسپی کا سامان بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے فلموں کو الوداع کہہ کر ایک مفتی سے شادی کی تھی ۔جس نے انہیں موضوع بحث بنا دیا ہے۔

گزشتہ سال شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک طویل عرصے تک سوچا کیونکہ اان کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

ثناء خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک لڑکی دوپٹے کے بغیر آئینے کے سامنے کھڑی ہے جبکہ آئینے میں اس نے حجاب پہنا ہوا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر پر انگریزی زبان میں درج ہے کہ ’خود کو تبدیل کرنے سے ڈرو نہیں اور نہ ہی لوگوں کی تنقید سے پریشان ہو، بس یہ یاد رکھو کہ تمہارے لیے سب سے اہم تمہارا اللّہ ہے۔‘ ثناء خان نے یہ معنی خیز تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے جب پہلی بار انسٹاگرام پر یہ تصویر دیکھی تھی تو میں بہت زیادہ روئی تھی۔‘ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’میرے لیے یہ تبدیلی اتنی آسان نہیں تھی، میں نے طویل عرصے تک خود کو بدلنے کے بارے میں سوچا تھا اور اس دوران شیطان نے میرے اندر ایک خوف بھی پیدا کردیا تھا۔‘ ’اس کے بعد میں نے خود اپنے لیے سالگرہ کے تحفے میں اسکارف خریدے اور جب میں نےاسے پہنا تو مجھے ایک خوبصورت دُنیا دکھائی دی۔

‘ ثناء خان نے کہا کہ ’میری وہ تمام بہنیں، جو اللّہ تعالیٰ کی خاطر خود کو تبدیل کرنے کا سوچ رہی ہیں، وہ دیر نہ کریں اور قدم اُٹھالیں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’لوگوں کی پسند تو عارضی ہے لیکن اللّہ تعالیٰ کی پسند ہمیشہ قائم رہنے والی ہے لہٰذا لوگوں کے بجائے اپنے رب کو خوش کریں۔‘ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’جو لوگ اپنی آخرت پر غور نہیں کر رہے، اُن سے گزارش ہے براہ کرم غور کریں،یہ آپ کی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ ہوگا۔‘ آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کو سیدھا راستہ دِکھانے کا ذریعہ بنائے، آمین۔‘

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔