عمر شریف کی علالت پر ہندوستانی فنکاروں کو بھی تشویش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-09-2021
عمر شریف کے لیے سب پریشان
عمر شریف کے لیے سب پریشان

 

 

ممبئی :پاکستان کے گزشتہ کچھ روز سے معروف کامیڈین عمر شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ عمر شریف نے اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے علاج میں تعاون کی اپیل ہے جس پر حکومت نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

کامیڈین کی علالت پر ہندوستان کے معروف ’پنجابی پاپ سنگر‘ دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں عمر شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے علاج میں تعاون کریں۔

Indian artists also worried about Omar Sharif's illness

 گلوکار دلیر مہندی نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کی ویڈیو دیکھ کر دل دکھی ہوا ہے، آج ان کو علاج کی ضرورت ہے، آپ وزیراعظم ہیں اور آپ کے پاس پاور بھی ہے، آپ پاکستان کے فنکاروں کا خیال رکھیں۔

 معروف اداکار جونی لیور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ہے ان کی طبیعت بہت خراب ہے، سن کر بہت دکھ ہوا اور سب ان کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا عمر شریف پر مہربان ہو اور ان کو اچھی صحت دے۔