ہندوستان ’خانز‘ اور ’مسلمان اداکاراؤں‘ کا دیوانہ ہے، کنگنا رناوت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ہندوستان ’خانز‘ اور ’مسلمان اداکاراؤں‘ کا دیوانہ ہے، کنگنا رناوت
ہندوستان ’خانز‘ اور ’مسلمان اداکاراؤں‘ کا دیوانہ ہے، کنگنا رناوت

 

 

 ممبئی : بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت گزشتہ کچھ دنوں سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں ٹوئٹ کر رہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم’پٹھان‘ پر کیے گئے ایک مثبت تجزیے پر اپنا ردِ عمل دیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت اچھا تجزیہ ہے، اس ملک نے صرف اور صرف تمام ’خانز‘ سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی تو صرف اور صرف شاہ رخ خان سے محبت کی ہےانہوں نے مزید لکھا کہ’خانز‘کے علاوہ ہندوستان مسلمان اداکاراؤں کا دیوانہ ہے، اس لیے ہندوستان پر نفرت اور فاشسٹ ہونے کا الزام لگانا انتہائی ناانصافی ہے، دنیا بھر میں ہندوستان جیسا کوئی ملک نہیں ہے۔

کنگنا رناوت نے جن کا حال ہی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوا ہے

تعریف پھر تنقید بھی

 دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر سے فلم انڈسٹری پر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔ انہوں نے باکس آفس پر فلم’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کی تعریف کرنے کے ایک دن بعد ہی ٹوئٹر پر فلم کو تنقید کا نشانہ بنا لیا اور فلم کا نام تبدیل کرکے ’پٹھان‘ کے بجائے’انڈین پٹھان‘ رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ سب لوگ جو فلم ’پٹھان‘ کو نفرت پر محبت کی جیت کہہ رہے ہیں، میں مانتی ہوں کہ یہ محبت کی جیت ہے۔ انہوں نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ کس کی محبت کس کی نفرت پرجیتی ہے، لکھا کہ اس فلم کے ٹکٹ خریدنے اور اسے کامیاب بنانے میں بھارتیوں کی محبت شامل ہے جہاں 80 فیصد ہندو رہتے ہیں اور پھر بھی اس ملک میں بننے والی فلم کا نام ’پٹھان‘ ہے

انہوں نے لکھا کہ اس فلم میں ہماری دشمن قوم پاکستان اور آئی ایس آئی کو مثبت انداز میں دِکھایا گیا ہے، یہ ہندوستان کا وہ جذبہ ہے جو اس ملک کو نفرت سے بالاتر مہان بناتا ہے، یہ ہندوستان کی محبت ہے جس نے دشمنوں کی نفرت اور گھٹیا سیاست پر فتح حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے بڑی امیدیں لگا لی ہیں براہ کرم یاد رکھیں کہ پٹھان صرف ایک فلم ہو سکتی ہے، گونجے گا تو یہاں صرف جئے شری رام۔

کنگنا رناوت نے لکھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بھارتی مسلمان محب وطن ہیں اور افغانی پٹھانوں سے بہت مختلف ہیں، اصل بات یہ ہے کہ ہندوستان کبھی افغانستان نہیں بنے گا، ہم سب جانتے ہیں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے، اس لیے فلم ’پٹھان‘ کا مناسب نام اس کی کہانی کے مطابق ’انڈین پٹھان‘ ہے۔

واضح رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر 5 روز میں 500 کروڑ  روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس صارف نے لکھا کہ تو آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ آپ اس ملک کا حصّہ نہ یہ انسانوں کو اندر سے ختم کردیتی ہے۔ جب آپ ہندوستان کو خانز یا مسلمانوں میں تقسیم کرتے ہیں تو یہ بنیادی طور پر نفرت ہے جس کا آپ اظہار کررہی ہیں۔

صارف نے مزید لکھا کہ آپ جنہیں اس طرح لیبل کررہی ہیں وہ لوگ محض ہندوستانی شہری ہیں۔ ایک صارف نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ اگر آپ واقعی اس نظریے سے سوچتی ہیں تو آپ صرف ایک فلم بنانے کے لیے اپنا نام ’کنگنا‘ سے تبدیل کرکے’کائنات‘ رکھیں اور دیکھیں کے آپ کی فلم ہٹ ہوتی ہے یا نہیں۔