کیا عمران خان نے اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 کیا عمران خان نے اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا؟
کیا عمران خان نے اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا؟

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنی اہلیہ، اونتیکا ملک سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنی بیوی اونتیکا ملک سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہتے۔

اپنی پہلی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے والے عمران خان نے اونتیکا ملک سے 2011ء میں شادی کی تھی۔

اداکار عامر خان اور اونتیکا ملک کی ایک بیٹی بھی ہے جو 2014ء میں پیدا ہوئی تھی۔

 ایسا کہا جاتا ہے کہ اس جوڑے کی 2019ء میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سے اب تک جوڑے میں صلح نہیں ہوسکی ہے اور اب 2022ء میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور اونتیکا ملک جَلد ہی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔