ہما قریشی 100 بستروں والا کووڈ اسپتال بنوائیں گی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
اداکارہ ہما قریشی
اداکارہ ہما قریشی

 

 

نئی دہلی

کورونا کے اس پر آشوب دور میں بالی ووڈ کے دیگر ستاروں کی طرح اداکارہ ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ ہما دہلی میں 100 بستروں والا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ کورونا کی مہلک وبا سے پورے ملک میں بیچینی اور خوف کا عالم ہے، اس مشکل وقت میں بالی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکار عوام کی مدد کے لیے آگے آ رہے ۔

ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں 100 بیڈ کی کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔ ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرین‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔ اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔

اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دیے جائیں گے، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیرپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکے۔

ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں ہما نے کہا کہ آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔ اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔ جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔

ہما نے کہا کہ گذشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم شہر میں 100 بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔ اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلیکنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔

ہما نے مزید کہا کہ ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹی نہیں ہے۔ اس لیے پلیز، میں آپ سے ہماری اور ایک دوسرے کی مدد کی اپیل کرتی ہوں ۔