ہما قریشی کی خواہش،وزیراعظم بنیں سونو سود

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
ہما قریشی ،سونو سود
ہما قریشی ،سونو سود

 

 

ممبئی

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اداکار سونو سود کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

ہما قریشی نے میڈیا کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا۔ ہما قریشی کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں کون سا اداکار اچھا سیاستدان ثابت ہوسکتا ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سونو سود کو الیکشن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ہم سب سونو کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہیں ہندوستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتےہیں، میں تو لازمی سونو کو ووٹ دوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہما قریشی گینگز آف واسع پور'، 'ڈیڑھ عشقیہ' اور 'جولی ایل ایل بی 2' جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)