ہالی ووڈ :اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کی حجاب میں تصویر سے ہلچل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
جاڈا پنکیٹ اسمتھ
جاڈا پنکیٹ اسمتھ

 

 

 نیویارک: معروف ہالی ووڈ اداکارہ، پروڈیوسر، گلوکارہ میزبان اور سُپراسٹار ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے حجاب میں اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔حال ہی میں ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی سیلفیاں شیئر کی ہیں جس میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے۔ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ مشرقی وسطی میں پیچ رنگ مجھ پر ججتا ہے۔‘

ہالی ووڈ اداکارہ کی حجاب میں تصویر دیکھ کر اُن کے مسلمان مداح بہت خوش ہوگئے ہیں اور پوسٹ کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ماہِ رمضان کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین جاڈا پنکیٹ اسمتھ کی حجاب میں سیلفی کو خوب پسند کررہے ہیں تو وہیں نامور شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔انہی شخصیات میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں جنہوں نے جاڈا پنکیٹ اسمتھ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’خوبصورت۔‘ اس سے قبل بھی ہالی ووڈ اداکارہ نے حجاب میں اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کسی بھی مذہب سے اپنی وابستگی کی تردید بھی کرچکے ہیں۔ اُنہوں نے سال 2017ء میں اپنے مختلف ٹوئٹس میں کہا تھا کہ اُن کی زندگی میں مختلف مذاہب کے پہلو شامل ہیں لیکن وہ کسی بھی مذہب کی پیروکار نہیں ہیں۔ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ صرف انسانیت پر یقین رکھتی ہیں۔