ممبئی۔:بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے امن اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کو محبت میں بدلنے کے لیے تشدد کے بجائے مکالمے اور خوف کے بجائے اعتماد کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے سب سے پہلے انسان کو اپنے دل میں سکون پیدا کرنا ہوگا۔
شاہ رخ خان نے یہ بات 21 نومبر کو ممبئی کے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا میں منعقدہ گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں کہی۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات موجود تھیں۔
اداکار نے اپنے ایک بیٹے کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے نے ان سے سوال کیا تھا کہ نفرت کو محبت میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اس کا آسان راستہ مکالمہ اختیار کرنا اور تشدد سے دور رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان زندگی میں بہت سی چیزوں کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ کبھی اپنے خوابوں کے لیے لڑتا ہے تو کبھی اپنی شناخت اور اپنے پیاروں کے لیے۔ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی اختلافات اور لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ لیکن امن اور سکون ایسی چیزیں ہیں جن کے لیے لڑنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
In the presence of CM Devendra Fadnavis, actor Shah Rukh Khan shared an emotional interaction with 26/11 terror attack survivor Devika Rotawan at the ‘Global Peace Honours 2026’, organised by Divyaj Foundation. On this occasion, Devika Rotawan was honoured with the ‘Global Peace Honours 2026’. Union Minister Piyush Goyal, DCM Eknath Shinde, DCM Sunetra Ajit Pawar, Minister Pankaja Munde, Chairman of Hinduja Group, Ashok Hinduja, Lokmat Media Group Chairman Vijay Darda, MD & CEO of IHCL, Puneet Chhatwal and other dignitaries were present. मुख्यमंत्री देवेंद्र फडणवीस यांच्या प्रमुख उपस्थितीत दिव्यज फाउंडेशनच्या वतीने आयोजित ‘ग्लोबल पीस ऑनर्स 2026’ या सोहळ्यात 26/11 च्या दहशतवादी हल्ल्यातून बचावलेल्या देविका रोटावन यांच्याशी अभिनेते शाहरुख खान यांनी भावनिक संवाद साधला. यावेळी देविका रोटावन यांना ‘ग्लोबल पीस ऑनर्स 2026’ने सन्मानित करण्यात आले. यावेळी केंद्रीय मंत्री पियुष गोयल, उपमुख्यमंत्री एकनाथ शिंदे, उपमुख्यमंत्री सुनेत्रा अजित पवार, मंत्री पंकजा मुंडे, हिंदुजा समूहाचे अध्यक्ष अशोक हिंदुजा, लोकमत मीडिया समूहाचे अध्यक्ष विजय दर्डा, इंडियन हॉटेल्स कंपनी लिमिटेडचे व्यवस्थापकीय संचालक व मुख्य कार्यकारी अधिकारी पुनीत छटवाल व इतर मान्यवर उपस्थित होते. @Dev_Fadnavis @PiyushGoyal @mieknathshinde @SunetraA_Pawar @Pankajamunde @iamsrk @fadnavis_amruta @Divyajfound @vijayjdarda @hindujagroup #Maharashtra #DevendraFadnavis #GlobalPeaceHonours
— CMO Maharashtra (@CMOMaharashtra) November 21, 2026
شاہ رخ خان نے کہا کہ امن کا آغاز انسان کے اپنے دل سے ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیرون ملک سفر کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مختلف ممالک میں ہمیشہ محبت اور عزت ملی ہے۔ ان کے مطابق دنیا کے کئی حصوں میں ہندوستان کے لیے بھی احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے۔اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے 1995 کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے مقبول مکالمے ’بڑے بڑے شہروں میں‘ کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طاقتور ممالک کے بڑے فیصلوں کے مقابلے میں عام لوگوں کی چھوٹی چھوٹی نیکیاں بھی تاریخ بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
O my god just feel his aura he rocked the stage 🔥✨ #TigerShroff https://t.co/drzwwMdgnG
— Flying Jatt 🦸 (@Tigerbhai77) November 21, 2026
اپنے خطاب کے اختتام پر شاہ رخ خان نے کہا کہ محبت ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے دنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے سوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح محبت کی جیت ہوگی۔تقریب کی میزبانی بومن ایرانی اور وکرانت میسی نے کی۔ گلوکار سکھوندر سنگھ نے ’چک دے انڈیا‘ کی پیش کش کے ساتھ شاہ رخ خان کو اسٹیج پر مدعو کیا۔ اس موقع پر اکشے کمار نے ’تیری مٹی‘ اور ’سنو غور سے دنیا والو‘ جیسے گیتوں پر پرفارم کیا۔ ٹائیگر شراف اور رنویر سنگھ بھی تقریب میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے توجہ کا مرکز رہے۔
سچن تندولکر اور رنویر سنگھ نے معاشرے کی خدمت اور امن کا پیغام دیا
ممبئی میں منعقدہ گلوبل پیس آنرز 2026 کی تقریب میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے۔ دونوں نے معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین اور جانیں قربان کرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ممبئی کے تاریخی گیٹ وے آف انڈیا پر منعقدہ اس تقریب میں کھیل اور فلمی دنیا سمیت مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد امن اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا تھا۔
اس موقع پر رنویر سنگھ نے سچن تندولکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان دنوں کو یاد کیا جب سابق ہندوستانی کپتان کے میدان میں اترتے ہی کروڑوں کرکٹ شائقین کی نظریں ٹیلی ویژن پر جم جاتی تھیں۔رنویر نے اسٹیج پر سچن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا ماسٹر بلاسٹر کے نام سے جانتی ہے اور لوگ پیار سے انہیں ماسٹر کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سچن بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتے تھے تو شائقین کو اس بات کی پروا نہیں ہوتی تھی کہ میچ میں کیا ہو رہا ہے۔ ان کی صرف یہی خواہش ہوتی تھی کہ سچن کریز پر موجود رہیں۔ رنویر کے مطابق کئی برس گزرنے کے باوجود سچن آج بھی ایک اہم اننگز کھیل رہے ہیں۔رنویر سنگھ کا اشارہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سچن تندولکر کی سماجی خدمات کی جانب تھا۔ وہ بچوں کی تعلیم اور صحت کے ساتھ کھیلوں کے فروغ اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
رنویر نے کہا کہ سچن کی موجودہ اننگز بچوں کی تعلیم۔ صحت۔ کھیل اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ہے۔تقریب کے دوران سچن تندولکر نے 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں جانیں گنوانے والوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے پیس کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے منتظمین کو امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانے کی کوششوں پر مبارک باد دی۔سچن نے کہا کہ ہم اسی مقام پر کھڑے ہیں جہاں 26/11 کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ہر شخص جانتا ہے کہ اس روز کیا ہوا تھا۔ میں ان تمام بے لوث لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
#WATCH | Mumbai, MH: CM Devendra Fadnavis, DY CM Eknath Shinde, Reliance Industries Executive Director Anant Ambani, and Divyaj Foundation Founder Amruta Fadnavis felicitate cricket legend Sachin Tendulkar during 'Global Peace Honours 2026.' https://t.co/Vl7CHNwN4x
— ANI (@ANI) November 21, 2026
انہوں نے حملوں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے تئیں بھی احترام کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج بھی ایسے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں جس کی تلافی ممکن نہیں۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے ایک خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے دہشت گردانہ حملوں میں جانیں گنوانے والے افراد اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کا اختتام حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ہوا۔ سچن تندولکر اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سمیت دیگر معروف شخصیات نے اسٹیج پر ہندوستان کا قومی ترانہ گایا۔ اس موقع پر کھیل اور تفریح کی دنیا کی نمایاں شخصیات ایک ساتھ ملک سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
گلوبل پیس آنرز 2026 کا اہتمام امروتا فڈنویس کی قائم کردہ غیر سرکاری تنظیم دویج فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تقریب میں شاہ رخ خان۔ اکشے کمار اور وکرانت میسی سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سچن تندولکر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس۔ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے۔ ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اننت امبانی اور امروتا فڈنویس نے اعزاز سے نوازا۔