شوٹنگ کی دنیا میں 'دھماکا ': 10 دن میں ہی شوٹنگ مکمل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
اداکار کارتک آریان
اداکار کارتک آریان

 

 

ممبئی

اداکار کارتک آریان نے شوٹنگ کی دنیا میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ انہوں نے رام مدھوانی کی فلم 'دھماکا 'کی شوٹنگ صرف 10 دن میں مکمل کرکے بالی وڈ میں سچ مچ دھماکہ کر دیا - حالانکہ اس کے عوض میں انہوں نے بھاری رقم بھی وصول کی ہے ۔

کارتک آریان نے فلم دھماکا کی 10 روزہ شوٹ مکمل کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے کی فیس لی۔

واضح رہے کہ کارتک آریان نے اپنی پہلی فلم 'پیار کا پنچ نامہ'کے لیے صرف ایک لاکھ 25 ہزار روپےوصول کیے تھے۔

فلمی ناقدین اب کارتک آریان کا موازنہ اکشے کمار سے کر رہے ہیں کیونکہ صرف نو فلموں کے بعد ، 20 کروڑ کی فیس اداکار کے کیریئر کے اہم مقام کی نمائندگی کرتی ہے۔

اکشے کمار اور کارتک دونوں ایک ہی پس منظر سے آئے ہیں۔ دونوں ایک پنجابی گھرانے سے ہیں اور دونوں کا نہ تو کوئی گاڈ فادر ہے اور نہ ہی فلموں میں ان کا کوئی تعلق ہے لیکن دونوں کا جادو بالی ووڈ میں چل رہا ہے۔ حالانکہ اکشے کی فیس بھی 9 فلموں کے بعد کارتک کے 20 کروڑ کے قریب بھی نہیں تھی۔