آپ نے شاہ رخ کے بارے میں جو کچھ بھی سنا ہے وہ سچ ہے: سشمیتا سین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 09-02-2024
آپ نے شاہ رخ کے بارے میں جو کچھ بھی سنا ہے وہ سچ ہے: سشمیتا سین
آپ نے شاہ رخ کے بارے میں جو کچھ بھی سنا ہے وہ سچ ہے: سشمیتا سین

 

ممبئی/آواز دی وائس 
اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ فلم میں ہوں ناں میں ان کے مدمقابل شاہ رخ خان کردار ادا کریں گے۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی کوئی فلم بنائیں گی تو اداکارہ اس کا حصہ بنیں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب فرح خان نے ان سے معاہدہ پر دستخط کرائے تو انہوں نے فرح خان سے کاسٹ کے متعلق نہیں پوچھا اور نہ ہی فرح نے انہیں بتایا۔ سشمیتا سین کے مطابق جب وہ فلم کے سیٹ پر پہنچی تو وہاں شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران ہوگئیں اور پوچھا کہ وہ یہاں کیا کررہے ہیں۔
فرح خان نے اداکارہ کو بتایا شاہ رخ خان خود حیران ہیں کہ سشمیتا یہاں کیا کررہی ہیں، دونوں اداکار فلم میں ایک دوسرے کی شمولیت کے حوالے سے لاعلم تھے۔
سشمیتا سین نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ ہاں وہ واقعی بادشاہ ہے۔ وہ نہ صرف ایک شاندار انسان اور اداکار ہیں بلکہ وہ سب کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ جو کچھ بھی آپ نے اس کے بارے میں سنا ہے وہ سچ ہے، درست ہے۔ شاہ رخ کا دل بہت بڑا ہے۔ وہ بادشاہ ہے۔
سشمیتا نے گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں عامر خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے شاہ رخ سلمان کے ساتھ کام کیا ہے۔ جبکہ عامر بہت کم فلمیں کرتے ہیں۔ بات چیت کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ حال ہی میں سشمیتا کو کس فلم نے متاثر کیا اور کس کی اداکاری انہیں زبردست لگی۔ اس پر سشمیتا نے فلم 12ویں فیل اور وکرانت میسی کا نام لیا۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین حال ہی میں ایک کرائم ڈرامہ ویب سیریز آریا کے تیسرے سیزن میں نظر آئی تھیں۔