دھرمندربیمار،اسپتال میں زیرعلاج

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2022
دھرمندربیمار،اسپتال میں زیرعلاج
دھرمندربیمار،اسپتال میں زیرعلاج

 

 

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو انہیں اسپتال میں داخل ہوئے 4 دن ہوچکے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی حالت میں بہتری بھی بتائی جا رہی ہے۔ انہیں آج صبح آئی سی یو سے باہر لے جایا گیا۔

ان کے بیٹے سنی دیول کو آج صبح اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔ دھرمیندر مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ دھرمیندر اب 86 سال کے ہیں، اس لیے وہ آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

کام کی بات کریں تو ان عمر میں بھی دھرمیندر کام کو لے کر اتنے ہی پرجوش رہتے ہیں جتنے پہلے تھے۔ دھرمیندر کے پاس اس وقت کئی بڑے پروجیکٹ ہیں۔