چنکی پانڈے: میت پر ’رونے دھونے‘ کیلئے 5 لاکھ روپے کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2021
رو رو کر کمانے کا موقع
رو رو کر کمانے کا موقع

 

 

 آواز دی وائس: نئی دہلی

مزاحیہ کرداروں سے مشہورادکارہ چنکی پانڈے کو میت میں ’رونے دھونے‘ کے لیے 5 لاکھ روپے تک کی پیشکش ہوئی تھی۔اپنے ساتھ گزرے اس دلچسپ واقعے سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وہ انھیں ایک تاجر خاندان میں ہونے والی میت پر درخواست دے کر بلایا گیا، تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ اس بزنس مین نے فلم میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کی پیشکش سن کر تقریباً بیہوش ہی ہوگئے تھے۔چنکی نے بتایا کہ وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں تھوڑا رونا دھونا کروں اور چپ چاپ کونے میں کھڑا رہوں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان خاندان والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح ہم قرض دہندگان کو اس بات کا یقین دلوادیں گے کہ بزنس مین نے فلم اسٹارز کے فلمز میں سرماریہ کاری کی ہوئی ہے جس میں میں بھی شامل ہوں۔بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس طرح کی آفر کو فوراً ہی مسترد کردیا تھا، لیکن اس کے باوجود اپنی جگہ کسی اور اداکار کو میت میں بھیجا جس کا نام انھوں نے نہیں بتایا۔