بپاشا اور کرن گروور کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-08-2022
 بپاشا اور کرن گروور کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع
بپاشا اور کرن گروور کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع

 

 

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے شوہر اداکار کرن سنگھ گروور  نے جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔

اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور بتایا کہ دونوں جلد بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

بپاشا اور کرن نے مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا 'ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا۔

انہوں نے لکھا 'ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں۔

اداکار جوڑے نے مزید کہا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ کی غیر مشروط محبت، آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے۔

واضح رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔شادی کے چھ برسوں کے بعد بپاشا ماں بننے جا رہی ہیں۔