بگ باس میں راکھی ساونت کے مبینہ شوہرنظرآئیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-09-2021
بگ باس میں راکھی ساونت کے مبینہ شوہرنظرآئیں گے
بگ باس میں راکھی ساونت کے مبینہ شوہرنظرآئیں گے

 

 

ممبئی: راکھی ساونت کا واقعی کوئی شوہر ہے اور اگر ہے تو کون ہے؟ اس سوال کا جواب ملنا باقی ہے دوسری طرف معروف اداکارہ کے مبینہ شوہر رتیش نے بگ باس 15 میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راکھی کے شوہر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے، اس حوالے سے ان سے بات کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ سلمان خان اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹس میری شرکت کی امید کررہے تھے لیکن میں اپنے بزنس کی وجہ سے نہیں آسکا۔

رتیش نے میڈیا کو تصدیق کی اور بتایا کہ اس بار وہ راکھی کے ہمراہ بگ باس 15 میں ضرور دکھائی دیں گے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کی جانب سے فی الحال اپنی تصویر شیئر کرنے سے انکار کردیا گیا ہے اور کہا ہے کہ آپ مجھے شو میں خود دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

بعدازاں اداکارہ نے بگ باس 14 پر رتیش کا تذکرہ کیا جس نے عوام کی توجہ اس جانب مرکوز کروائی۔

لوگ سوال یہ بھی کر رہے ہیں کہ بگ باس میں آنے والے راکھی کے مبینہ شوہرواقعی ان کے شوہر ہیں یا یہ بھی محض ایک ڈرامہ ہوگا؟ ظاہر ہے کہ راکھئ کو یونہی ڈرامہ کوین نہیں کہتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)