بگ باس 20۔ :بیٹی کے سبب ’’ڈر ڈر کر دیکھتا ہوں‘‘۔ منوج تیواری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2026
بگ باس 20۔ :بیٹی کے سبب ’’ڈر ڈر کر دیکھتا ہوں‘‘۔ منوج تیواری
بگ باس 20۔ :بیٹی کے سبب ’’ڈر ڈر کر دیکھتا ہوں‘‘۔ منوج تیواری

 



نئی دہلی :اداکار اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کی بیٹی رِیتی تیواری ’بگ باس 20‘ کا حصہ ہیں۔ شو کے دوران رِیتی اپنے والد کے بارے میں کئی باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں منوج تیواری نے پاپارازی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو شو میں دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں ڈر بھی لگتا ہے۔

جب پاپارازی نے منوج تیواری سے کہا کہ رِیتی شو میں اچھا کھیل رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا۔ ’’ارے بس بھگوان ٹھیک سے رکھے۔‘‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ’بگ باس‘ دیکھتے ہیں تو منوج تیواری نے کہا۔ ’’ڈر ڈر کے دیکھتا ہوں۔‘‘

منوج تیواری کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا۔ ’’باپ کو بھی بھروسہ نہیں ہو رہا ہے۔‘‘ ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ منوج تیواری کو شاید اس فیصلے پر افسوس ہو رہا ہے لیکن وہ اپنے جذبات کا اظہار سامنے نہیں کر پا رہے۔