بگ بی نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اپنی فلم کا دلچسپ قصہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-06-2021
بگ بی
بگ بی

 

 

 بالی ووڈکے میگا اسٹار امیتابھ بچن اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی سے متعلق قصے اورکہانیاں شیئر کرتے ہیں۔

اس بار بھی بگ بی نے اپنی ایک فلم کے سیٹ کاایک دلچسپ قصہ شیئر کیا ہے۔ دراصل اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر انہوں نے شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی پینٹ اور سفید رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے اور اس کی قمیض میں گرہ لگی ہوئی ہے۔ امیتابھ کی یہ تصویر 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دیوار' کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ امیتابھ نے اس فلم میں پہنی ہوئی قمیض اور اس میں لگی گرہ کے پیچھے کی کہانی مداحوں کو بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا ، ’وہ بھی کیادن ہواکرتے تھے میرے دوست اور گرہوں والی شرٹ۔ اس کی ایک کہانی ہے ، شوٹ کا پہلا دن ، شاٹ ریڈی ، کیمرا رول ہونے کے لئے تیار اور پتہ چلتا ہے کہ قمیض کافی لمبی بنگئی ہے۔

اتنی لمبی کہ وہ گھٹنوں کے نیچے تک پہنچ رہی تھی۔ ڈائریکٹر قمیض کو تبدیل کرنے کا انتظار نہیں کرسکتے تھے ، لہذا گرہ لگادی گئی ۔ امیتابھ بچن کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم شائقینکے دل جیتے ، انہیں بالی ووڈ کا ورکاہولک مین کہا جاتا ہے۔ تقریباً پانچ دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے 78 سالہ امیتابھ بچن اب بھی بالی ووڈ میں سرگرم ہیں۔ اس عمر میں وہ بہت ہی انرجیٹک اوراچھے اچھے ینگسٹرس کو بھی ٹکر دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو ان کی کئی فلمیں قطار میں ہیں ، جن میں چہرے ، جھنڈ ، برہماستر ، بٹر فلائی، گڈبائے ، میڈے وغیرہ شامل ہیں۔