باپ تو باپ ہوتا ہے: سلمان خان کی والد سلیم خان کے لیے سالگرہ کی پوسٹ نے جیتا دل

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-10-2026
باپ تو باپ ہوتا ہے: سلمان خان کی والد سلیم خان کے لیے سالگرہ کی پوسٹ نے جیتا دل
باپ تو باپ ہوتا ہے: سلمان خان کی والد سلیم خان کے لیے سالگرہ کی پوسٹ نے جیتا دل

 



ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ ان کے والد اور معروف فلمی مصنف سلیم خان کے نام ہے۔ جمعرات کو سلیم خان کی عمر 91 سال ہوگئی۔ اس موقع پر سلمان خان نے اپنے والد کے ساتھ کچھ نئی تصاویر شیئر کیں اور انہیں اپنے ’’باپ‘‘ کے نام سے مخاطب کیا۔

سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 91 سال کی عمر میں بھی ان کے والد کا انداز نرالا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’باپ تو باپ ہوتا ہے۔ وہ اصل مونسٹر ہیں۔ ہم سب کے باپ میں دم ہے۔ وندے ماترم۔ ایک اور دن نہیں ہوتا بلکہ ایک اور دن کم ہوتا ہے۔ آپ لوگ سمجھ رہے ہیں نا؟ خدا مہربان رہا ہے۔‘‘

سلمان خان کی اس پوسٹ پر مداحوں اور فلمی دنیا کی شخصیات نے محبت بھرے تبصرے کیے۔ فلم ساز فرح خان نے تبصرہ کیا کہ ’’سلیم انکل سب سے زیادہ خوبصورت ہیں۔‘‘ اداکارہ بپاشا باسو نے بھی تبصرے میں سرخ دل کا ایموجی شیئر کیا۔

اس سال کے اوائل میں سلیم خان کو اس وقت صحت کے ایک بڑے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہیں دماغ میں معمولی خون ریزی کے بعد کئی دنوں تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا۔

سلیم خان ہندی سنیما کے سب سے معروف فلمی مصنفین میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی ایسی فلمیں لکھیں جو ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا اہم حصہ بن گئیں۔ سلیم۔جاوید کے نام سے مشہور اس جوڑی نے اپنی مؤثر کہانیوں۔ یادگار مکالموں اور منفرد کرداروں کے ذریعے ہندی فلموں کا انداز بدل دیا۔

شعلے۔ دیوار۔ زنجیر اور ڈان جیسی مشہور فلموں نے سلیم۔جاوید کو بے پناہ مقبولیت دلائی۔ ان کی تحریروں نے ہندوستانی سنیما پر گہرا اثر چھوڑا اور انہیں ناظرین کی جانب سے طویل عرصے تک محبت اور پذیرائی حاصل رہی۔