ایوارڈ میری منزل نہیں: اے آر رحمان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
 اے آر رحمان
اے آر رحمان

 

ممبئی: بھارت کے آسکر ایواڈ یافتہ موسیقار  و گلوکار  اللہ رکھا رحمان (اے آر  رحمان) نے بہت زیادہ کام نہیں کیا مگر جو کچھ کیا وہ لاجواب کیا. انہیں زیادہ کام کی تلاش بھی نہیں ہوتی ہے کونکہ انہیں کام میں کوالیٹی دینے کی فکر رہتی ہے.ان  کا کہنا ہے کہ مجھے بہت زیادہ آفرز قبول کرنے کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ کام کے میعار پر میری توجہ رہتی  ہے۔
 
ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ گانے دینے والے موسیقار اے  آر  رحمان بہت دن سے بالی وڈ فلموں میں گلوکاری کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ ہے کام کی کوالٹی میں توجہ.
 اے  آر  رحمان کا کہنا ہے کہ 'میرے خیال میں، میں ابھی جتنی فلموں میں کام کر رہا ہوں اس سے خوش ہوں، میں ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں جن سے مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں بار  بار ان ہی لوگوں کے ساتھ کام کرتا ہوں'۔رحمان  نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھےزیادہ آفرز  قبول کرنے کی فکر نہیں.
ایک طویل مدت فلم  انڈسٹری میں گزرنے والے اور بڑے بڑے ایوارڈس پانے والے رحمان کا  ایوارڈ کے حوالے سے کہنا کہ یہ اہم ہیں لیکن یہ منزل نہیں ہیں۔
واضح ہوکہ مقبول ترین موسیقار اور گلوکار نے گزشتہ سال بالی وڈ کی صرف دو فلموں کے لیے کام کیا تھا جن میں 'شکارا' اور 'دل بیچارا' شامل ہیں۔
(ایجنسی ان پٹ)