آریان خان کے ضمانت پر کل ہوگی سماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
آریان خان کے ضمانت  پر کل ہوگی سماعت
آریان خان کے ضمانت پر کل ہوگی سماعت

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج بھی سیشن کورٹ میں فیصلہ نہیں ہو سکا۔ عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

بنچ کل 12 بجے سے ایک بار پھر معاملے کی سماعت کرے گا۔ وہیں تین دیگر ملزمان موہک جیسوال ، اجیت کمار اور نوپور ستیجا کی ضمانت کی درخواستوں پر اب 20 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

قبل ازیں این سی بی نے خصوصی این ڈی پی ایس کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا۔ اس میں این سی بی نے آریان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کے کردار کو دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم (آریان خان) سے کوئی بازیابی نہیں ہوئی ، پھر بھی وہ اس ساری سازش میں ملوث ہیں۔

این سی بی نے کہا کہ آریان ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔ این سی بی نے اپنے جواب میں آریان کو 'بااثر شخص' قرار دیا۔

این سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ وہ ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ملزم اجیت کمار اور شیوراج ہریجن ملزمان آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو چرس فراہم کرتے تھے۔

این سی بی نے مزید کہا کہ ہمارے ریکارڈ میں مواد موجود ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آریان خان بیرون ملک کے کچھ لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھے جو منشیات کی غیر قانونی خریداری کے لیے بین الاقوامی ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ بنتے نظر آتے ہیں۔ تحقیقات ابھی جاری ہے۔

آریان کے وکیل امیت دیسائی نے بتایا کہ تمام ملزم نوجوان ہیں۔ وہ حراست میں ہیں اور انہیں اپنا سبق مل گیا ہے۔ اس نے بہت تکلیف اٹھائی ہے۔ حالانکہ وہ پیڈلر نہیں ہے۔