عرشی خان کا افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
عرشی خان
عرشی خان

 

 

عرشی خان نے طالبان کے خوف سے افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔

 ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عرشی خان افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی ہیں جس کی وجہ ان کی حالیہ ویڈیوز ہیں جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے اور ان کے والد افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے اور اب ہم ہندوستانی ہیں۔

اداکارہ نے ایک انٹریو میں کہا کہ میرے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے میری منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے اور یہ رشتہ گھروالوں کی رضامندی سے ہوا تھا البتہ منگنی کے بعد ہم دونوں دوست بن چکے ہیں اور ہماری بات چیت بھی ہوتی رہتی ہے۔

تاہم اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہے گا۔

عرشی خان عرشی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ٹیک اوور کے بعد میرا نہیں خیال کے میرے گھر والے بھی اب اس رشتے کو جاری رکھیں گے، وہ اس کے بجائے میرے لیے اب بھارت میں ہی کوئی رشتہ تلاش کریں گے۔

واضح رہے اداکارہ عرشی خان کی گزشتہ ہفتے ’دی ڈیول انسائڈ‘ کے نام سے ویب سیریز بھی ریلیز ہوئی ہے جس میں ادکارہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، وہ اس کے علاوہ ایک تامل فلم میں بھی اداکاری کے علاوہ متعدد ڈارمہ سیریلز اور میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔