کنگنا کے رویہ پربرہم عدالت،جاوید کی شکایت پرسماعت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-09-2021
کنگنا کے رویہ پربرہم عدالت،جاوید کی شکایت پرسماعت
کنگنا کے رویہ پربرہم عدالت،جاوید کی شکایت پرسماعت

 

 

ممبئی: گیت نگار جاوید اختر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ معاملہ منگل کو سماعت کے لیے آیا۔

اس دوران جاوید اختر، اپنی بیوی شبانہ اعظمی کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے تاہم کنگنا رناوت ایک بار پھر سماعت میں غائب ہو گئیں۔

عدالت نے کنگنا کے اس عمل پر انتہائی شدید رد عمل دیا ہے۔ عدالت نے کنگنا کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اگلی سماعت میں عدالت نہیں پہنچیں تو ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

ایڈووکیٹ رضوان صدیقی نے کنگنا کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ مسلسل سفر کر رہی ہیں اور ان کی صحت خراب ہے ، اس لیے کنگنا کو کوڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے راحت دی اور کہا کہ اسے اگلی سماعت میں پیش ہونا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اس کیس کی اگلی سماعت 20 ستمبر کو ہوگی۔ جاوید اختر کے وکیل جے کمار بھاردواج نے کہا ، "کنگنا کو کئی نوٹس دینے کے بعد بھی وہ نہیں آ رہی اور کیس میں تاخیر کی کوشش کر رہی ہے۔

" واضح ہو کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ایک انٹرویو میں کنگنا نے جاوید کا نام لے کر ان پر الزام لگایا تھا۔ اداکارہ کے الزامات کے بعد ہی جاوید نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

عدالت نے جوہو پولیس کو جاوید کی شکایت کی تحقیقات کی ہدایت کی اور بعد میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور عدالت نے اداکارہ کے خلاف فوجداری کاروائی شروع کی۔

آپ کو بتاتے چلیں ، پچھلے ہفتے بمبئی ہائی کورٹ نے کنگنا کی پٹیشن کو خارج کر دیا تھا جس میں ہتک عزت کا کیس منسوخ کیا گیا تھا۔