آنکھوں کے آپریشن کے بعد امیتابھ بچن کی گھر واپسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
نام ہے شہنشاہ ۔۔۔۔
نام ہے شہنشاہ ۔۔۔۔

 

 

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی آنکھوں کی سرجری کے بعد کام پر واپس آگئے۔وہ سوشل میڈیا پر سرگرم یں،اپنی صحت اور دیگر باتوں کی خبریں مداحوں کو سوشل میڈیا پر دیتے ہیں۔اس بار بھی ایسا ہی ہوا ۔انہوں نے اپنے پرستاروں کےلئے ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایسا نظر آرہا ہے کہ امیتابھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں

اس سلسلے میں انہوں نے اپنی کام کی جگہ سے ایک جھلک اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اس انسٹا گرام پوسٹ میں ان کی نواسی ناویا نندا ان پر اپنی محبتیں نچھاور کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز، جن میں وہ کام کے دوران موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔