اسلام کے بارے میں جانتی ہوں ، میرے والد مسجد جایا کرتے تھے: پرینکا چوپڑا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2021
اسلام اورعیسائیت سے بھی واقفیت ہے :  پرینکا چوپڑا
اسلام اورعیسائیت سے بھی واقفیت ہے : پرینکا چوپڑا

 

 

 ممبئی

معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کا اسلام کے حوالے سے ایک بیان آج کل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ پرینکا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں اور مذھبی رجحان کے حوالے سے اعتدال پسند سمجھی جاتی ہیں ۔

پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری تعلیم کانوینٹ اسکول سے ہوئی ہے ، اس لیے میں عیسائیت سے آگاہ ہوں جبکہ میرے والد مسجد میں نعت گاتے تھے، اس لیے میں اسلام سے بھی واقف ہوں ۔

پرینکا چوپڑا نے کہا کہ میں ایک ہندو خاندان میں بڑی ہوئی لہذا میں ہندو مت سے بھی واقف ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ روحانیت، بھارت کا اتنا بڑا حصہ ہے کہ آپ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کی تعلیمات پر یقین رکھتی ہیں جنہوں نے یہ سکھایا کہ تمام مذاہب ایک ہی خدا کی طرف جاتے ہیں۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا اکثر فخریہ طور پر خود کو 'گلوبل سٹیزن' بھی کہتی ہیں ۔ دیگر مذاہب سے واقف ہونے سے متعلق یہ گفتگو پرینکا چوپڑا نے 'سپر سول سنڈے' کے پرومو میں کی ۔

ایک منٹ اور 56 سیکنڈ طویل اس پرومو میں پرینکا چوپڑا یہ گفتگو کر رہی ہیں کہ اپنی پوری زندگی میں وہ کس طرح عیسائیت، اسلام اور ہندو مذہب جیسے مختلف مذاہب سے جڑی رہیں۔ پرینکا چوپڑا اس شو میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی آپ 'ان فنشڈ' کی پروموشن کے لیے گئی تھیں۔ لگ بھگ 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل پرومو میں پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا کہ ان کی 'روحانی بنیاد' کیا ہے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔