عالیہ بھٹ ہیں بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 عالیہ بھٹ ہیں بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ
عالیہ بھٹ ہیں بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ

 


آواز دی وائس، ممبئی

ہرسلیبریٹی کی ایک برانڈ ویلیو ہوتی ہےاوراس برانڈ ویلیو کے ساتھ وہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرتی ہےاورہرروزکامیاب اورامیربن جاتی ہے۔

 ملک کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے برینڈ ویلیو میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ آہستہ آہستہ خاتون سپراسٹار کا مقام حاصل کر رہی ہیں۔ ڈف اینڈ فیلپس کی رپورٹ کے مطابق عالیہ نے دیپکا پاڈوکون اور سپراسٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2021 میں سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئی ہیں۔

اداکارہ چھ کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ زندگی میں زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون پانچ کروڑ 16 لاکھ ڈالرز کے ساتھ فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ سلمان خان نویں نمبر پر ہیں۔

کرکٹر وراٹ کوہلی برانڈ ویلیو کے اعتبار سے 18 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر رنویر سنگھ، تیسرے نمبر پر اکشے کمار ہیں۔ فہرست میں پانچواں نمبر ایم ایس دھونی،چھٹا نمبر امیتابھ بچن اور ساتواں نمبر دیپکا پاڈوکون کا ہے۔

سلمان خان اس فہرست میں نویں جب کہ ایوشمان کھرانا دسویں نمبر پر ہیں۔