عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر 'ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2022
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ننھا مہمان ’جلد آ رہا ہے

 

 

 ممبئی : اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے پرستاروں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمارا بے بی جلد آ رہا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عالیہ بھٹ کو ہسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کے ساتھ رنبیر کپور بھی موجود ہیں۔ خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 میں اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور سے ہوئی تھی اور یہ دونوں ممبئی میں مقیم ہیں۔ عالیہ بھٹ کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد دیگر اداکاروں بشمول پرینکا چوپڑا، کرن جوہر، پرینیتی چوپڑا، مونی روئے اور ٹائگر شروف نے بھی انہیں مبارکبادی کے پیغامات دیے ہیں۔

 

ذاتی زندگی سے ہٹ کر اگر بات کی جائے تو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ فلم ’براہماسترا‘ میں نظر آئیں گے جو رواں سال ستمبر میں ریلیز ہوگی۔