عالیہ اوررنبیرکپورکی چاہتوں کاگھر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور
عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور

 

 

ممبی:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ان دنوں اپنی چاہتوں کا گھر بنوانے میں مصروف ہیں۔ حالانکہ ان کی شادی کی تیاریوں کے چرچے ہر طرف عام ہیں۔ان کے مداحوں کو ان کی شادی کا انتظار ہے۔ دونوں اداکاروں کو اکثر ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکار جوڑی نے ممبئی میں واقع اپنے نئے گھر ’کرشنا راج ہوم‘ کا دورہ کیا اور اس دوران رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو شادی میں مہندی لگانے والی آرٹسٹ وینا ناگدا کی جانب سے انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔ جس میں اداکارہ کو برائیڈل لہنگا پہنے اور مہندی لگے ہاتھوں میں عالیہ کے ہمراہ کھڑے دیکھا گیا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ)