ممبئی: نامور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے دوبارہ فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔
فلم ساز منی رنتم نے اپنی فلم ’پونیئن سیلوان ون‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر اس پوسٹر میں صرف سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے کو ہی دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل مدراس ٹاکیز اور لیسا پروڈکشن کی جانب سے فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے سپر اسٹارز ایشوریا رائے اور وکرم کے مختلف پوسٹرز جاری کیے گئے تھے۔
اداکارہ نے بھی فلم کا یہی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سنہری دور 30 ستمبر کو بڑی اسکرین پر آرہا ہے۔
Wishing our Producer Allirajah Subaskaran a very happy birthday!
— Madras Talkies (@MadrasTalkies_) March 2, 2022
The Golden Era comes to the big screens on Sept 30th! 🗡#PS1 #PS1FirstLooks @LycaProductions pic.twitter.com/nD9x5Fn3Wa
تاریخ کو بیان کرتی کہانیوں پر مبنی اس فلم میں ایشوریا رائے دہرا کردار کرتی نظر آئیں گے۔
باہوبلی کی طرح یہ فلم بھی دو حصہ میں ریلیز کی جائے گی جس کا پہلا حصہ رواں برس ریلیز کیا جارہا ہے جبکہ دوسری فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔
خیال رہے کہ ’پونیئن سیلوان ون‘ 2016 میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور پھر 2018 میں ’فنے خان‘ میں جلوہ گر ہونے والی ایشوریا کی چار سال بعد کوئی فلم ہوگی۔