سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد، سیکیورٹی بڑھ سکتی ہے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد، سیکیورٹی بڑھ سکتی ہے
سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی دھمکی کے بعد، سیکیورٹی بڑھ سکتی ہے

 

 

ممبئی: جیل سے دیے گئے تازہ انٹرویو کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان معافی مانگیں یا 'نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں'۔ انٹرویو کے دوران، بشنوئی نے کہا تھا، "وہ جلد یا بدیر ان کی انا کو توڑ دیگا۔" اس دوران ، ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی کے انٹرویو کا نوٹس لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

جائزہ کے بعد سلمان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ بتادیں کہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے دوران لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ سلمان خان کے کالے ہرن کو مارنے پر ہمارا معاشرہ اداکار سے ناراض ہے۔ وہ یا تو آکر عوام سے معافی مانگیں۔ ورنہ ان کو ٹھوس جواب دیا جائے گا۔

لارنس نے کہا کہ اداکار نے ابھی تک ہمارے سماج سے معافی نہیں مانگی۔ میرا دل بچپن سے ہی اس کے لیے غصے سے بھرا ہوا ہے۔ کسی نہ کسی وقت ہم اس کی انا کو ضرور توڑ دیں گے۔ اسے ہمارے دیوتا کے مندر میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔ اس نے ہمارے معاشرے کے لوگوں کو رقم کی پیشکش بھی کی۔ ہم سلمان خان کو شہرت کے لیے نہیں بلکہ مقصد کے لیے ماریں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال اگست میں ممبئی پولیس نے سلمان خان کو ان کے تحفظ کے لیے بندوق کا لائسنس بھی جاری کیا تھا۔ دھمکیوں کے بعد، سلمان کو مبینہ طور پر مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ سال نومبر میں وائی پلس سیکورٹی کور دیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس ہر وقت چار مسلح سکیورٹی گارڈز ہوں گے۔