اداکارہ نیلم کو والد نے اداکاری سے منع کیاتھا مگر۔۔

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اداکارہ نیلم کو والد نے اداکاری سے منع کیاتھا مگر۔۔
اداکارہ نیلم کو والد نے اداکاری سے منع کیاتھا مگر۔۔

 

 

ممبئی: اداکارہ نیلم کوٹھاری کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ ان کے فلم میں کام کرنے کے خلاف تھے، اور یہی وجہ تھی والد نے فلم کی پیشکش کو 10 ماہ چھپائے رکھا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران نیلم نے اپنے آنجہانی والد بزنس مین ششر کوٹھاری کے حوالے سے بتایا کہ والد اس بات پر اٹل تھے کہ میں فلموں میں کام نہ کروں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے فلم میں کام کی پیشکش آئی، اس بارے میں کسی فلم ساز نے میرے والد سے کہا لیکن میرے والد نے مہینوں یہ بات مجھے نہیں بتائی۔ نیلم کا کہنا تھا کہ ایک دن کھانے پر والد نے مجھے بتایا ’تمھارے لیے فلم کی پیشکش آئی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت ہی شرمیلی لڑکی تھی، میں نے والد سے پوچھا کہ میں آئندہ جب ممبئی جاؤں تو کیا میں فلم میں کام کرنے کی کوشش کرسکتی ہوں؟ جس پر انہوں نے یہی جواب دیا تھا کہ ’نہیں نہیں آپ فلمیں نہیں کرنے جارہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نے والد کو پھر فلم میں کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے منالیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ممبئی گئیں اور ان کی پہلی فلم جوانی کے ہدایتکار رمیش بہل نے انہیں فلم میں کام کرنے کے لیے منالیا۔

خیال رہے کہ فلم ’جوانی‘ کے علاوہ نیلم کئی بالی ووڈ فلموں میں نظر آئیں جن میں فلم ’اگنی پتھ‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ سب سے نمایاں ہے۔