اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
 ورون دھون اورنتاشا دلال کی شادی
ورون دھون اورنتاشا دلال کی شادی

 

اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کی شادی
ممبئی: بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے شادی کرلی ہے.دونوں نے شادی کے جوڑوں میں میڈیا کے سامنے آکر پوز بھی دیے.نتاشا دلال، ورون کی بچپن کی دوست بھی ہیں.
 شادی کی تقریبات ممبی (مہاراشٹر) کے علی باغ کے مینشن ہاؤس میں ہوئی جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات موجود تھیں.
اطلاعات کے مطابق دونوں نے اتوار کی رات 8 بجے شادی کی اور ہمیشہ کے لئے ایک دوسرے کے ہوگئے.
خبروں کے مطابق اداکار ورون دھون  اور ان کے اہل خانہ نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے جبکہ دلہن نے اس پرمسرت موقع  پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا پہنے.
دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہیں جن وہ پھیرے لیتے نظر آ رہے ہیں۔
شادی کے بعد یہ جوڑی میڈیا کے سامنے آئی اور تصاویر کھنچوائیں۔