اداکار علی فضل نے کی عمرے کی ادائیگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2022
 اداکار علی فضل نے کی عمرے کی ادائیگی
اداکار علی فضل نے کی عمرے کی ادائیگی

 

 

مکہ و مدینہ: ہندی فلموں کے اداکار علی فضل نے عمرہ کیا ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا گیا ہے. یہ میری والدہ اور نانا کے لیے ہے۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوگی۔

 اداکارعلی فضل نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا میں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں، میرے دوست، خاندان اوروہ تمام لوگ جنہیں محبت کی ضرورت ہے ان سب کے لیے دعا کی۔

علی فضل کی منگیتر اداکارہ ریچا چڈھا نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ علی مکہ اور مدینہ گئے۔ انہوں نے دعا کرنے کے لیے علی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

تاہم ایک صارف نے علی فضل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اداکاری حرام ہے تو پھر تم کیوں اداکاری کرتے ہو؟ اس صارف کے تبصرے پر علی فضل نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’انسٹا پہ صرف تصویریں اور ویڈیوز ڈالتے ہیں۔ عقل ماری گئی ہے تمہاری۔ اپنی فون اسکرین کو دیکھنا بند کرو سب سیٹ ہوجائے گا دیکھنا‘‘۔ 

واضح رہے کہ علی فضل بالی ووڈ کے معروف اداکار ہیں انہوں نے ’’تھری ایڈیٹس‘‘، ’’فقرے‘‘، ’’وکٹوریا اینڈ عبدل‘‘ جیسی کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے۔