عامرخان ہوئے کورونا کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-03-2021
عامرخان
عامرخان

 

 

کارتک آرین کوروناپوزیٹو

ممبی:بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔انھوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کیاتھا۔ ذرائع کے مطابق عامر خان کے ترجمان نے بتایا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر خان نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

عامر کے ترجمان نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے حالیہ دنوں میں عامر خان کے ساتھ رابطہ کیا تھا اُن سے گزارش ہے کہ وہ لازمی طورپراپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح ہوکہ دو دن قبل خبرآئی تھی کہ بالی ووڈ کے نئے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار کارتک آریان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کارتک آریان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’پوزیٹیو‘ کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے دُعا کرو۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، تمنا بھاٹیہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ (ان پٹ ایجنسی)