عامر خان اور سلمان خان : بجٹ کی فلم بنانے کیلئے اشتراک کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عامر خان اور سلمان خان : بجٹ کی فلم بنانے کیلئے اشتراک کا امکان
عامر خان اور سلمان خان : بجٹ کی فلم بنانے کیلئے اشتراک کا امکان

 

 

ممبئی: فلم انڈسٹری کے دو بڑے ناموں عامر خان اور سلمان خان کے درمیان ایک بڑے بجٹ کی فلم بنانے کے لیےاشتراک ہونے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، عامرخان نے سلمان خان کو ایک بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے سلمان خان کو ایک نئی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے جوکہ عامر خان پروڈکشن کے تحت بنائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، پچھلے 6 مہینوں سے عامر خان اپنے ڈائریکٹر آر ایس پرسانا کے ساتھ مل کر اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کا فائنل ڈرافٹ تیار ہونےہاتھ میں آنے کے بعد عامر خان کا خیال ہےکہ اس فلم کے لیے سلمان خان سے بہترین انتخاب کوئی اور نہیں ہوسکتا اور اس لیے انہوں نے سلمان خان کو اس فلم کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے بھی اپنے دوست عامر خان کی اس فلم میں کام کرنے کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامرخان، سلمان خان کو پہلی مرتبہ کسی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں اور اس کی بس ایک ہی وجہ ہے کہ عامر خان کو لگتا ہے کہ اس فلم کےلیے بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان ہی سب سے زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس فلم کا اسکرپٹ اورمرکزی کردار میں مکمل طور پر سلمان خان کی شخصیت کی چمک نظر آتی ہے لیکن زبردست مواد اور بےحد جذباتی کہانی ہونے کی وجہ سے یہ پراجیکٹ عامر خان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ اس کہانی کو لوگوں تک پہنچانےکے لیے سلمان خان کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کرنے کے لیے پر امید ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد عامرخان نے اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لیے اداکاری سے وقفہ لے رہے ہیں