عامراور کرن رائو:کتنے دور؟کتنے پاس؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2021
عامراور کرن رائو:کتنے دور؟کتنے پاس؟
عامراور کرن رائو:کتنے دور؟کتنے پاس؟

 

 

ممبئی

اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سفر کرتے دکھائی دیے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں نے حال ہی میں اپنی شادی کو 15 سال بعد ختم کرنے اور علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے ان دونوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے بچے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

تاہم اب حال ہی میں ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دونوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لیے مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے اور اپنے بیٹے کے ہمراہ ساتھ ہی واپس آئے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)