نئی دہلی : جامعہ ہمدرد میں اعصابی عوارضات اور تحقیقات پر ورکشاپ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-12-2022
نئی دہلی : جامعہ ہمدرد میں اعصابی عوارضات اور تحقیقات پر ورکشاپ
نئی دہلی : جامعہ ہمدرد میں اعصابی عوارضات اور تحقیقات پر ورکشاپ

 

 

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے کنونشن سنٹر میں "اعصابی امراض: تکنیکی نقطہ نظر اور جدید تحقیقات" کے موضوع پر ایک ہفتہ طویل تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کو حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(DST) کے تعاون سے منعقد کیا گیایہ ورکشاپDST کے اہم پروگرام سینارجسٹک ٹریننگ یوٹی لائی زنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انفرسٹرکچر - استوتی کے تحت اسپانسر کی گئی ہے۔

اس ورکشاپ میں سائنسدانوں، پروفیسرز، پی ایچ ڈی۔ سکالرز اور پوسٹ ڈاکٹر فیلوز نے شرکت کی۔ ڈی ایس ٹی نے ملک بھر میں کل 13 پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنائے ہیں اور ہرPMU سال بھر میں 22 ٹریننگز کا اہتمام کرے گا۔ جامعہ ہمدرد کو انPMU اور نوڈل سینٹر میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔

اس کے علاوہ، جامعہ ہمدرد دیگرDST پروگراموں کی بھی نمائندگی کرتا ہے جیسےDST PERS، FIST اورSERB پروجیکٹس۔ اب تک جامعہ ہمدرد پی ایم یو نے ایمس دہلی، یونیورسٹی آف دہلی -

ساؤتھ کیمپس، سی یو ایس بی - بہار، رنگٹا کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، انٹیگرل یونیورسٹی، کرسچن کالج، چنگنور، کیرالہ، آئی آئی ٹی اندور قائم اور دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اور ریسرچ یونیورسٹی جیسے میزبان اداروں کی مدد سے 13 تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ فی الحالDST STUTI کا تربیتی پروگرام شعبہ ٹاکسیکولوجی سائنسز، سکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنسز، جامعہ ہمدرد کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد ڈاکٹریٹ طلباء اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوز کو تربیت دے کر استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ نوجوان اساتذہ بھی اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر پرتیشتھا پانڈے، ہیڈ(R&D) انفراسٹرکچر، DST آج 26 دسمبر 2022 کو جامعہ ہمدرد کے کنونشن سنٹر میں منعقدہ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔ ڈاکٹر ڈی کے اگروال، ڈائریکٹر، انوویشن انکیوبیشن اینڈ انٹرپرینیورشپ، کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، کراڈ، مہاراشٹر اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب 20 دسمبر 2022 کو منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر ارندم بھٹاچاریہ، سائنسدان ایف، ڈی ایس ٹی سائنسدان ایف اور ڈاکٹر راجپال کشیپ، ڈائریکٹر ریسرچ اور سینئر سائنسدان، مدھیہ بھارت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ناگپور مہاراشٹرا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کی وضاحت کی۔

اس پروگرم میں پروفیسر رئیس الدین ڈیں اسکول آف سائنس نے افتتاحی خطبہ پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے اس ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور اس اہم تقریب کے لیے جامعہ ہمدرد کو نوڈل سنٹر بنانے پرDST کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہے گا۔ پروفیسر سہیل پرویز ،کوآرڈینیٹر استوتی جامعہ ہمدرد نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر قوالی کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا۔