مانو میں فاصلاتی کورسز کے لیے فارم جمع کرنا شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-05-2022
مانو میں فاصلاتی کورسز کے لیے فارم جمع کرنا شروع
مانو میں فاصلاتی کورسز کے لیے فارم جمع کرنا شروع

 

 

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے یوجی‘ پی جی ‘ ڈپلوما (سالانہ) اور سرٹیفکیٹ کورسس کے طلبہ کو بیک لاگ پرچوں کی امتحان فیس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

امتحان فارم داخل کرنے کا عمل آج یعی 26 مئی 2022 سے شروع ہوگیا ہے اور 9 جون2022 تک فارم جمع کرنے کی سہولت ہوگی۔

پروفیسر محمد رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر کے بموجب2018 کے سالانہ بیچ (بی اے‘ بی کام‘ بی ایس سی) طلباءکو اس سال بیک لاگ فارم پر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب کہ 2017 اور اس سے پہلے کے بیچوں کے لیے بیک لاگ امتحان فارم پہلے سے موجودmanual طریقہ کار کے مطابق ہی بھرنا ہوگا۔

امپرومنٹ امتحان کے لیے طلبہ کویو جی کورسز کے لیے500 روپے فی پرچہ جبکہ پی جی کورسز کے لیے 750 روپے فی پرچہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ریجنل سنٹر‘ ذیلی ریجنل سنٹر اور لرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈنیٹر سے رابطہ کریں۔