عالمی کتا ب میلہ میں سعودی عرب مہمان خصوصی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2024
عالمی کتا ب میلہ میں سعودی عرب مہمان خصوصی
عالمی کتا ب میلہ میں سعودی عرب مہمان خصوصی

 

 نئی دہلی:  عالمی کتاب میلہ2024میں سعودی عرب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوگا یہ میلہ دہلی میں10تا18فروری منعقد ہوگا سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ خوشی کی بات ہے کہ مملکت سعودیہ کو دہلی کے عالمی کتاب میلے میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید استحکام فراہم ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ فیصلہ ہماری دونوں حکومتوں کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی امنگوں کے عین مطابق ہے ،خصوصا ً دونوں ممالک کے مابین ثقافتی روابط اور عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

سعودی عرب ہندوستانی عوام کو سعودی عرب کے فن و ثقافت کی جھلکیاں پیش کرے گا، جس کی قیادت لیٹریچر،پبلیشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن،ہیریٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلنری آرٹس کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز فاو¿نڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز سمیت مختلف ثقافتی ادارے کریں گے۔مملکت کی جانب سے ثقافت و فن اور ادب سمیت انواع و اقسام کے لذیذپکوان اور روایتی پرفارمنگ آرٹس کا احاطہ کرنے والے سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
نئی دہلی ورلڈ بک فیئر کا آغاز 1972 میں ہوا تھا اور گزشتہ سال اس کی 50 سالہتکمیل پر جشن منایا گیا تھا۔ وزارت تعلیم کے تحت نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں 1,000 سے زیادہ اشاعتی اداروں کی شرکت متوقع ہے۔مملکت سعودیہ کی وزارت