کوئزمقابلہ ’انویشا‘ : جامعہ ملیہ کی ٹیم کو ملی دوسری رنر اپ پوزیشن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
 کوئزمقابلہ ’انویشا‘ : جامعہ ملیہ کی ٹیم کو ملی دوسری رنر اپ پوزیشن
کوئزمقابلہ ’انویشا‘ : جامعہ ملیہ کی ٹیم کو ملی دوسری رنر اپ پوزیشن

 

 

 نئی دہلی : دو رکنی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے آفیشیل اسٹیٹس ٹکس کے موضوع پر ملک گیر سطح پر منعقدہ کوئز مقابلہ ’انویشا دوہزار بائیس‘ میں دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم) کے حصے کے طور پر وزارت اعداد وشمار دہلی اورپروگرام عمل آوری کے زیر اہتمام فیلڈ آپریشن ڈویژن کی جانب سے یہ کوئز مقابلہ کیا گیا تھا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل آڈیٹوریم،مہاراجا اگرسین کالج دہلی یونیورسٹی میں مؤرخہ ستائیس جون دوہزاربائیس کو منعقدہ کوئز مقابلے میں کل پچاس کالجوں اور یونیورسٹیوں سے طلبا نے شرکت کی تھی۔

 کوئز میں محمد نشاد اور نبیحہ فاطمہ بی۔کام (آنرس) فائنل ایئر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمائندگی کی تھی۔ کوئز کے انعقاد کا مقصد طلبا میں آفیشیل اعداد وشمار سے متعلق بیداری پیدا کرنا نیز انھیں ہندوستانی آفیشیل اعداد و شمار کے نظام کے مختلف پہلوؤں سے باخبر کرنا تھا۔

 پروفیسر ایوب خان،ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیئر اور ڈاکٹر ایم۔کے۔نبی یونیورسٹی کوئز کلب کوئزینٹو کے رابطہ کارنے ٹیم کو پرجوش مبارک باد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔