عالمی یوم اردوپرمذاکرہ اور تقسیم ایوارڈ تقریب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-10-2021
عالمی یوم اردوپرمذاکرہ اور تقسیم ایوارڈ تقریب
عالمی یوم اردوپرمذاکرہ اور تقسیم ایوارڈ تقریب

 

 

نئی دہلی :۹نومبرکوعلامہ اقبال کےیوم پیدائش پرعالمی یوم اردوکااہتمام کیا جاتاہے۔

اس موقع پرآل انڈیاطبی کانگریس اوراردوڈیولپمنٹ ارگنایزیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کااہتمام کیا جارہا ہے جس میں ایک مذاکرہ ہوگاجس کا موضوع ہے ،فروغ اردوکے لیے تحریکی لائحہ عمل۔

اس موقع پر اردوکے نامورادیبوں، صحافیوں اور فروغ اردوکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو ایوارڈس سے بھی نوازاجایے گا۔

پروگرام کا اہتمام کانسٹی ٹیوشن کلب،آف انڈیا، رفیع مارگ نئی دہلی میں دوبج کر تیس منٹ پر ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق پروگرام کی صدارت ڈاکٹرعبدالحق کریں گے۔