مسلمان حوصلے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں: مفتی ابوالقاسم نعمانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2022
مسلمان حوصلے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں: مفتی ابوالقاسم نعمانی
مسلمان حوصلے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں: مفتی ابوالقاسم نعمانی

 

 

 بنارس : دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا ہے کہ مسلمان حوصلے اور سمجھ بوجھ کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں، خوف اور گھبراہٹ دل سے نکال دیں۔

انہوں نے یہ باتیں بنارس میں جمعہ کی نماز سے قبل خطبہ میں کہیں۔ وہ بنارس میں اعتکاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلامی تعلیم کو اپنا کر اسلام کی حقیقی تصویر اپنے پڑوسیوں اور ہم وطنوں کے سامنے پیش کریں۔