اے ایم یو اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے درمیان یاد داشت مفاہمت پر دستخط

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2026
اے ایم یو اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے درمیان یاد داشت مفاہمت پر دستخط
اے ایم یو اور یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے درمیان یاد داشت مفاہمت پر دستخط

 



 علی گڑھ :۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع یونیورسٹی آف ہیوسٹن کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں جو بین الاقوامی تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تدریس تحقیق اور فیکلٹی اراکین اور طلبہ کے تبادلہ پروگراموں میں اشتراک کو مضبوط بنانا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل سینٹر کے اندر واقع معروف یونیورسٹی آف ہیوسٹن بین شعبہ جاتی اور بایومیڈیکل تحقیق کے میدان میں وسیع امکانات رکھتی ہے۔ اس ایم او یو کے ذریعے دونوں جامعات مشترکہ تحقیقی منصوبوں علمی تبادلوں اور جدید تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی جس سے طلبہ اور اساتذہ کو عالمی سطح پر بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

یہ معاہدہ دونوں اداروں کے ذمہ داران کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے اور عالمی تعلیمی روابط کے قیام میں سابق طلبہ کے مؤثر کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اے ایم یو کی ممتاز سابق طالبہ ڈاکٹر ثمینہ سلیم نے اس تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اے ایم یو کے حالیہ دورے کے دوران ڈاکٹر ثمینہ سلیم نے وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون اور چیئرمین الومنئی ریلیشنز پروفیسر سرتاج تبسم سے ملاقات کی اور انہیں ایم او یو کے دائرہ کار اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق طلبہ کی قیادت میں جاری تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی جس سے اے ایم یو کے عالمی الومنئی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی مضبوطی کا اظہار ہوتا ہے۔