مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: اسپاٹ داخلوں کا آغاز، جرنلزم اور فلم میکنگ کے خصوصی کورسز میں داخلے جاری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2026
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: اسپاٹ داخلوں کا آغاز، جرنلزم اور فلم میکنگ کے خصوصی کورسز میں داخلے جاری
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی: اسپاٹ داخلوں کا آغاز، جرنلزم اور فلم میکنگ کے خصوصی کورسز میں داخلے جاری

 



حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے شعبۂ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم نے مختلف پیشہ ورانہ کورسز میں اسپاٹ داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی نے بی اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن)، ایم اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) اور ایم اے (فلم میکنگ) میں میرٹ کی بنیاد پر داخلے شروع کر دیے ہیں۔

بی اے (JMC): تحقیق اور عملی صحافت کا امتزاج

شعبے کے مطابق بی اے (آنرز/ریسرچ) جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے جاری ہیں۔ یہ کورس جدید صحافتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جس میں تجربہ کار اساتذہ، جدید تدریسی سہولیات، عملی تربیت، اسکل بیسڈ نصاب اور کیریئر پر مبنی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کو میڈیا انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے عملی تجربات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایم اے (JMC): جدید میڈیا کی ضروریات کے مطابق نصاب

یونیورسٹی نے ایم اے (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن) میں بھی اسپاٹ داخلوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورس میرٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس میں طلبہ کو جدید صحافت، ڈیجیٹل میڈیا، تحقیق، میڈیا پروڈکشن اور کمیونیکیشن کی عملی مہارتیں سکھائی جائیں گی تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

ایم اے فلم میکنگ: فلم سازی کے شوقین طلبہ کے لیے منفرد موقع

مانو نے ایم اے (فلم میکنگ) میں بھی داخلوں کا اعلان کیا ہے، جو ملک کی مرکزی جامعات میں اپنی نوعیت کا منفرد کورس قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں فلم ڈائریکشن، اسکرین رائٹنگ، بصری کہانی، فلم پروڈکشن اور تخلیقی اظہار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یونیورسٹی کے مطابق اس کورس میں کسی بھی تعلیمی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں، تاہم دورانِ تعلیم بنیادی اردو کورس مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ اس پروگرام کی فی سمسٹر ٹیوشن فیس 15 ہزار روپے جبکہ دو سالہ کورس کی مجموعی فیس 60 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

داخلے اور رابطہ

داخلے میرٹ کی بنیاد پر اسپاٹ ایڈمیشن کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ مزید معلومات اور داخلے کے لیے شعبۂ ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ نمبر: 9440039625
ای میل: [email protected]
ویب سائٹ: www.manuu.edu.in