ڈاکٹر شاد عبقری، پی آئی سی ایس کے فیلو مقرر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-10-2021
ڈاکٹر شاد عبقری، پی آئی سی ایس کے فیلو مقرر
ڈاکٹر شاد عبقری، پی آئی سی ایس کے فیلو مقرر

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

:کورونیری امراض قلب کی کم از کم سرجری کے ذریعہ علاج میں مہارت اور وسیع تجربہ کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر شاد عبقری (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ امراض اطفال، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نوڈل آفیسر، انٹر ڈسپلنری پیڈیاٹرک کارڈیک سینٹر) کو ’پیڈیاٹرک اینڈ کوجینیٹل انٹروینشنل کارڈیو ویسکولر سوسائٹی (پی آئی سی ایس)، امریکہ کی فیلوشپ عطا کی گئی ہے۔

پی آئی سی ایس کے بانی فیلو کی حیثیت سے ڈاکٹر عبقری، پیدائشی امراض قلب کا علاج کرنے والی ٹیم کے اراکین کے لئے تعلیمی و اشاعتی پہلو سے کیریئر ڈیولپمنٹ کے مواقع کو فروغ دیں گے۔