جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-06-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیا دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دسویں (ریگولر) بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیا۔کل طلبا جن کی تحسیب کی گئی ان میں تقریباً پچاس فی صد لڑکے اور پچاس اعشاریہ چار ایک لڑکیا ں تھیں۔کل نناوے اعشاریہ صفر تین فی صد طلبانے امتحان پاس کیے ہیں۔امتحان کا نتیجہhttp://jmicoe.in/  پردستیاب ہے۔

پہلی پوزیشن پر ایک لڑکی اور دو لڑکے آئے ہیں۔صدف،محمد انشال اور ریحان رضوی نے بالترتیب سنتاونے اعشاریہ آٹھ چھے فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔محمد اختر رضا سنتانوے اعشاریہ پانچ سات فی صد نمبرا ت کے ساتھ دوسرے مقام پررہے۔

 تسمیہ رحمان اور ندا فاطمہ کے سنتانوے اعشاریہ چار تین نمبرات کی وجہ سے تیسری پوزیشن ٹائی رہی۔

کل پانچ سو تیرسٹھ طلبانے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی جب کہ ایک سو سولہ طلبا نے سمپل فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔

پانچ سو تیرسٹھ طلباجنھوں نے امتیازی نمبرا ت کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی ان میں تین سو تین لڑکیاں اور دوسو ساٹھ لڑکے تھے۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹاپرز کو مبارک باد دی اور روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک جذبات کا اظہا رکیا۔انھوں نے کہا کہ جو طلبا چند نمبرات کی کمی کی وجہ سے ٹاپ نہیں کرسکے انھیں مایوس نہیں ہونا چاہیے اور زندگی میں آنے والی مصیبتوں اور مقابلوں کے لیے انتھک کوشش کرنی چاہیے۔انھوں نے امید ظاہر کی یہ طلبا ادارے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

پروفیسر اختر نے پرسکون انداز میں امتحانات کے انعقاد کے لیے پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈینز اور دیگر فیکلٹی اراکین کی مساعی کی ستائش کی۔

انھوں نے بروقت امتحان کے نتائج کے اعلان کے لیے کنٹرولر آف امتحانات کے اسٹاف کی کوششوں اور ان کی محنت کی بھی تعریف کی۔